ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام مخالف پالیسیوں اورفرقہ وارانہ ماحول کے خلاف مایاوتی کی ریلی 

عوام مخالف پالیسیوں اورفرقہ وارانہ ماحول کے خلاف مایاوتی کی ریلی 

Sat, 16 Sep 2017 21:14:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍ ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور اترپردیش حکومت کی دلت اوراقلیت مخالف پالیسیوں کے خلاف آئندہ پیر سے عوام کو آگاہ کرنے کی مہم کا آغاز کریں گی۔بی ایس پی کی طرف سے آج یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق دلت، قبائلی، پسماندہ اور اقلیتی برادری کے لوگوں کو حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے تئیں بیدار کرنے کے اس مہم کا آغاز میرٹھ میں 18 ستمبرسے ہوگا۔مایاوتی اس کے لیے منعقد بڑے پیمانے پر ریلی سے خطاب کریں گی۔گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد مایاوتی کی یہ پہلی بڑی ریلی ہوگی۔میرٹھ، سہارنپور اور مراد آباد اضلاع میں دلت اور اقلیتی فرقوں کے لوگوں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی ایس پی نے عوامی بیداری مہم کی شروعات میرٹھ سے کرنے کی پہل کی ہے۔پریس ریلیزکے مطابق بی جے پی کی مرکز اور اتر پردیش کی حکومت اقلیتوں، کسان، مزدور، غریب خاص طور دلت مخالف سرگرمیوں کو نسل پرستی، فرقہ وارانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کے ہتھیار سے کام کر رہی ہے۔ بی جے پی کی اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لئے بی ایس پی مغربی اتر پردیش میں بی ایس پی سربراہ کی میرٹھ ریلی سے خصوصی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔


Share: